ڈربن / مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 42 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے تھے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر پہلی اننگز میں 149 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جینسن نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سری لنکا کی طرف 13 رنز بنانے والے مینڈیس ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے واحد بیٹر تھے۔ گزشتہ ماہ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 46 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
پوری ٹیم صرف 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
نومبر 28, 2024
0

