پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

0

 بلاوایو/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں 99  رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ پاکستان کے 304 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم  41 ویں اوور میں204   رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔  زمبابوے کی جانب سے کریگ ارون 51 جبکہ بینیٹ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ، ابرار احمد ، صائم ایوب اور عامر جمال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 303 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے اپنی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی ففٹی سکور کی۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !