تحصیل کلاچی، ضلع خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتہ دار ثقلین خان گنڈاپور جان کی بازی ہار گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد، اسماعیل خان، علی امین گنڈاپور کے چچا ہیں۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور صوبے میں سی ٹی ڈی کو مزید فعال کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی کو ایک ارب روپے کی اضافی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، اور شہداء کے کوٹے کو 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔

