لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں شاپنگ کےلئے گئی لڑکی دو لڑکوں کی زیادتی کانشانہ بن گئی، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں کاہنہ کے جھیڈو گائوں کی رہائشی جواں سالہ لڑکی مین بازار چونگی امر سدھوشاپنگ کےلئے گئی جہاں دو افراد نے اسےاغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر چلے گئے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی متاثرہ لڑکی سے زیادتی ہونا ثابت ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تاہم لڑکی کا مدعی والد تفتیش کے دوران حیران کن طور پر زیادتی کے الزام سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور کہتا ہے کہ اس کی بیٹی پر سایہ ہے، وہ ایسے الزامات لگاتی رہتی ہے۔کسی پر اتنا بڑا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔
لاہور میں ایک لڑکی شاپنگ کرنے گئی تو گھات لگائے بیٹھے دوآدمی اسے پکڑ کر ویرانے میں لے گئےاور پھر، انتہائی افسوسناک ا نکشاف
مئی 02, 2023
0

