چیمپئینز ٹرافی فائنل میں سنچری بنا کر میں نے کوہلی کی طرف دیکھا تو وہ انھوں نے تالی کے اشارے سے مجھے شاباشی دی لیکن جب میں دھونی کی طرف دیکھا تو انھوں نے۔۔فخر زمان نے حیران کن واقعہ بیان کر ڈالا

0

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان مسلسل تین سنچریاں بنانے کے بعد اب خبروںکی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ان کے کیرئر کی پہلی سنچری سے جڑا ایک واقعہ انہی کی زبانی پیش خدمت ہے۔ یہ چیمپئینز ٹرافی 2017کی بات ہے جب کہ پاکستان بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بیٹنگ کر رہا تھا۔ فخر زمان اوپنر آئے اور اس میچ کو اپنے کیرئیر کی پہلی شاندار سنچری سے یادگار بنا دیا۔ فخر زمان کہتے ہیں کہ اپنی بیٹنگ کے دورا ن انھیں بھارتی کھلاڑیوں کے مختلف رد عوامل کا سامنا رہا۔ ہارڈیک پانڈیا بار بار انھیں ہٹ مارنے کےلئے للکارتے رہے۔ اسی طرح بمراہ نے بھی ان پر جملے کسے۔ تاہم سنچری مکمل کرنے کے بعد انھوںنے ویرات کوہلی کی جانب دیکھا تو کوہلی نے تالی بجانے کا اشارہ کرکے انھیں داد دی۔ فخر زمان کہتے ہیں کہ انھوںنے داد طلب نظروں سے وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کی طرف دیکھا لیکن دھونی نے ان کو شاباشی دینے کی بجائے اپنا منہ دوسری طرف پھیر لیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !