چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ پر نظرثانی کا مشورہ، حتمی فیصلہ سلیکٹرز کے سپرد

0

لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: قومی سلیکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کا دوبارہ جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کا حتمی اختیار سلیکٹرز کو دے دیا ہے اور اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: فہیم اشرف کی ٹیم میں انٹری کیسے ہوئی تھی

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکواڈ کا ازسر نو جائزہ لے اور اگر کوئی کمی یا غلطی محسوس ہو تو اسے درست کر لے۔ فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی شمولیت پر میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے، جبکہ صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر اور اوپنر کے انتخاب پر بھی حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔



چند سابق کرکٹرز نے اسکواڈ میں بعض کھلاڑیوں کی شمولیت کو سفارش اور سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے، اور یہ باتیں پی سی بی کی اعلیٰ شخصیات تک بھی پہنچی ہیں۔ تاہم، سلیکشن کمیٹی کا مؤقف ہے کہ تمام کھلاڑی میرٹ پر منتخب کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹیم میں بغیر کسی وجہ کے تبدیلی کی آخری تاریخ 11 فروری ہے، جس کے بعد صرف انجری کی صورت میں ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے تبدیلی ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ کے انتخاب میں ڈیٹا کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا، جس کی وجہ سے توازن برقرار نہیں رہا۔ سلیکٹرز کو خود بھی اسکواڈ میں عدم توازن کا احساس تھا، اسی لیے میڈیا کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے بجائے پریس ریلیز کے ذریعے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل 8 فروری سے سہ ملکی سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !