چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہونے والے ہیں

0

  سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے قریب آ گئے ۔پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال بولنگ شروع نہیں کی، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹ کمنز


چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ قیادت کے لیے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔


اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق پیٹ کمنز کی میڈیکل رپورٹس آئندہ چند روز میں صورتحال واضح کریں گی، لیکن ان کی عدم موجودگی کی صورت میں ٹیم کو نئے کپتان کی ضرورت ہوگی۔ آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ جمعرات کو سری لنکا روانہ ہوگا، تاہم پیٹ کمنز سفر نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش بھی فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !