ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

0

 راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئےافغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔


کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا 

 منگل کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ میں راشد خان نے اپنے کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔



راشد خان نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 546 میچز میں 11183 گیندیں کرا کر 631 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ راشد نے یہ سنگ میل صرف 457 اننگز میں 10552 گیندوں کے ذریعے عبور کیا۔
واضح رہے کہ راشد خان جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !