بھارت نے پی سی بی کی پیش کردہ نئی تجاویز ماننے سے بھی انکار کر دیا

0
دوبئی ، دہلی/ مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ اور بھارت نے پاکستان کے تجویز کردہ نئے ماڈل کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ 


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کی پیش کردہ اس تجویز کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ بھارت میں اگلے تین سالوں میں منعقد ہونے والے آئی سی ایونٹس بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوں گے۔۔بی سی سی آئی کے ذرائع نے اس حوالے سے اپنا موقف سامنے لایا ہے کہ کیونکہ بھارت میں کسی بھی قسم کے سکیورٹی خدشات موجود نہیں ہیں اس لیے بھارت اپنی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹس کےلیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کرے گا۔ جس کے بعد پاکستان کے تجویز کردہ ماڈل پر معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کے حوالے سے اہم اجلاس پانچ دسمبر کو متوقع ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !