محمد رضوان اچانک کس بات پر ناراض ہوگئےہیں پریس کانفرنس کرکے سب کو حیران کردیا

0


کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہر پوزیشن کا اپنا ایک کردار ہے۔ جسے کپتان اور کو چ نے طے کرنا ہوتا ہے، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے محمد رضوا ن نے کہا کہ پانچویں نمبر پر آکر بیٹنگ کی اپنی پوزیشن سے خوش نہیں ہوں۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں لیکن کپتان اور کوچ کی مرضی ہے وہ جہاں کھلائیں۔ انھوںنے کہا کہ ٹیم میں گیارہ فخر زمان نہیں ہوسکتے۔ ہر ایک کی  صلاحیت اپنی اپنی ہے۔ آپ بابر اعظم کو افتخار کی جگہ کھلائیں گے تو وہ بابرنہیں ہوگا۔ اگر امام الحق کی جگہ افتخار کوکھلائیں گے تو وہ افتخار نہیں ہوگا۔ سب کو اپنی پوزیشن سوٹ کرتی ہے۔ میں تو آٹھویں نمبر پر بھی کھیل چکا ہوں۔ کبھی ذاتی سنگ میل کو اہمیت نہیں دی۔ انھوںنے کہا کہ کراچی کی پچ راولپنڈی سے مختلف ہوگی۔ ہماری نظر اس وقت صرف اور صرف سیریز کی جیت پر ہے۔پیچھے جو کچھ ہوا ، اسے بھول چکے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !