دوبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کی میزبانی کو لے کر پاکستان اور بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے. دونوں بورڈز کے مابین ایونٹ کے وینیو کا تنازع طے نہ پا سکا.بی سی سی آئی ماضی ہی میں دی گئی اپنی. ہی تجویز سے مکر گیا ہے جس کے تحت بھارت کو صرف اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنا تھے. پی سی بی نے اس تجویز کو مان لیا تھا لیکن بی سی سی آئی اس معاملے پر یوٹرن لے کر اب پورے کے پورے ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر کروانے پر اصرار کر رہا ہے. جس سے بھارتی بورڈ کی بد نیتی کھل کر سامنے آ گئی ہے. بظاہر بی سی سی آئی نے یہ موقف اپنایا ہے کہ دو الگ الگ وینیوز پر میچز کروانے سے ایونٹ پر غیر ضروری اخراجات اٹھیں گے لیکن درپردہ بھارت کو پاکستان میں بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد پر پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ پہلے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر پہلے صرف اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا گیا اور جب دیکھا کہ پاکستان بھارتی ٹیم کی میزبانی کےلئے کوئی خاص، بلاجواز یا بے مقصد اصرار نہیں کر رہا تو پھر پینترا بدل کر اخراجات کا بہانہ بنا کر ایونٹ پاکستان سے باہر کروانے کی مہم تیز کر دی گئی ہے.
پہلے صرف اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا گیا اور اب... بھارت کا غلیظ اور ناپاک کردار کھل کر سامنے آ گیا
مئی 01, 2023
0

