لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ فون کال لیک ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے ابو ذر چدھڑ کے والد کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے. ابوزر چدھڑ کے والد مقصود چدھڑ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹے ابو ذر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ثاقب نثار کی سفارش پر ملا ہے. انھوں نے کہا کہ ان کا بیٹا اور ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب کلاس فیلوز اور دوست ہیں. گزشتہ دنوں لیک ہونے والی کال میں نجم ثاقب نے ابو ذر کو ٹکٹ دلوانے کےلئے اس سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لینے پر اصرار کیا تھا. اور ابو ذر کو گھر آکر اپنے والد ثاقب نثار سے ملنے پر اصرار کیا تھا. اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ثاقب نثار کی لیک ہونے والی ویڈیو میں انھیں ایک ماہر قانون خواجہ طارق رحیم کو اپنے کسی کیس میں کسی سات رکنی بینچ کے کیس کا ریفرنس دینے کی تجویز دی دیتے ہوئے سن لیا گیا تھا. مسلم. لیگ (چثاقب نثار پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے چیف جسٹس ہونے کے دور میں پانامہ کیس میں نواز شریف
کو نااہل کر کے عدالتی سزا دینے اور عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے جیسے اقدامات کرکے سہولت کار ہونے کا کردار ادا کیا. حتیٰ کہ اب تک وہ قانونی معاملات میں سیاسی طور پر اثر انداز ہو رہے ہیں

