جب پرویزالٰہی کے گھر پولیس آئی تھی توا س وقت وہ کہاں تھے چودھری شجاعت کا انتہائی حیران کن رد عمل سامنے آگیا

0


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کےلئے مارے گئے چھاپے پر اپنا موقف دیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ جب پولیس چودھری پرویزالٰہی کے گھر پر گئی تو اسے بتایاگیا کہ پرویز الٰہی چودھری شجاعت کے گھر پر ہیں جس پر پولیس ان کے گھر کی طرف دوڑی۔ دروازہ توڑا، شیشے توڑے، ان کے دونوں بیٹے اس کارروائی میں زخمی ہوئے ، چودھری سالک کے ہاتھوں پر ٹانکے لگے۔چوہدری شجاعت کے مطابق جب پولیس سے پوچھا گیا کہ کس کیس میں یہ کیا جا رہا ہے تو جواب ملا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے الزامات ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ ان کا یا ان کے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کیلئے جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں، بکتر بند گاڑی سے مین گیٹ توڑنے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، اس کارروائی کے پیچھے جو بھی ہے حکام بالا اسے کیفرِ کردار تک پہنچائیں، کسی اور موقع پر تفصیل سے بات کریں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !