گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر چودھری پرویز الٰہی نے اپنے گھر پر آپریشن کے بعد پارٹی چئیرمین اور کارکنان سے گلہ کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ ان کے گھر پر آٹھ گھنٹے آپریشن ہوا ےاورکارکنان زمان پارک میں بیٹھے رہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پولیس پوری طاقت کے ساتھ آٹھ گھنٹوں تک ان کے گھر پر توڑ پھوڑ کرتی رہی اور کارکنان زمان پارک میں بیٹھے رہے۔ انھوںنے مزید کہا کہ پنجاب کی قیادت میں سے بھی کوئی مدد یا مزاحمت کےلئے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز چودھری پرویزالٰہی کی گرفتار ی کےلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور بکتر بند گاڑی کی ٹکڑ سے ان کے گھر کا گیٹ توڑ دیا۔ پولیس آٹھ گھنٹے تک آپریشن کرتی رہی تاہم اس دوران چودھری پرویز الٰہی گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
یار میرے گھر گھنٹوں توڑ پھوڑ ہوتی رہی اور آپ لوگ زمان پارک بیٹھے رہے، اور تو اور۔۔۔ پرویزالٰہی عمران خان اور پارٹی رہنمائوں پر برس پڑے
مئی 01, 2023
0

