وزیراعظم بننے کی فیورٹ ترین خاتون امیدوار نے عین الیکشن کے دنوں میں بچے کو جنم دے دیا

0


بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی وزارت عظمیٰ کی امیدوار پیٹونگ تارن شنیا وترا کےہاں الیکشن سے صرف دو ہفتے قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے اور پیٹونگ تارن شیناوترا وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار ہیں۔وہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی بیٹی ہیں اور تھائی پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کی سربراہ ہیں۔تھائی لینڈ کی وزارت عظمیٰ کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !