لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ جنوبی افریقہ کےلیے تینوں فارمیٹ کے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔۔ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت ہوئی ہے جبکہ طویل عرصے سے ٹیم سے باہر رہنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔۔اسی طرح سفیان مقیم کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے نعمان علی کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں لیکن ساجد خان کو دورہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ یہ فیصلہ اس اعتبار سے حیران کن ہے کہ ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 19وکٹیں حاصل کی تھیں ۔تاہم پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے اگرچہ سپن ڈیپارٹمنٹ مضبوط ہونے سے ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھا گیا ہے۔۔

