گال / آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 242 رنز سے شکست دے دی ۔ یہ آسٹریلیا کی ایشیائی سرزمین پر سب سے بڑے مارجن کی ٹیسٹ کامیابی ہے۔ گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکن ٹیم فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی صرف 247 رنز ہی بنا سکی۔
۔آسٹریلیا نے اپنی واحد اننگز میں 654 رنز بنائے تھے۔ عثمان خواجہ نے ڈبل سنچری جبکہ کپتان سٹیون سمتھ اور انگلس نے سنچریاں بنائی تھیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارک کونیمین نے پہلی اننگز میں پانچ جبکہ دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

