فپیم اشرف کی ٹیم میں انٹری کیسے ہوئی

0

 کراچی/مانیٹرنگ ڈیسک: سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے وکٹ کیپنگ کے مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں، لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان پر اعتراض ہے کیونکہ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہی نہیں ہیں۔ سکندر بخت نے سوال اٹھایا کہ کیا تین ہزار سے زائد کرکٹ کھیلنے والوں میں کوئی وکٹ کیپر نہیں ملا جو عثمان کو اسکواڈ میں شامل کر دیا گیا؟



انہوں نے مزید کہا کہ عثمان کی کارکردگی بھی خاص نہیں ہے، انہوں نے اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 232 رنز بنائے ہیں، صرف 3 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، اور ون ڈے میچز کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے۔ خوشدل شاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشدل نے اپنا آخری میچ 2022 میں کھیلا تھا، لیکن انہیں صرف اس بنیاد پر شامل کیا گیا کہ وہ بنگلادیش میں کھیلتے ہوئے چھکے لگا رہے ہیں۔ سکندر بخت نے مزید کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ زیادہ اہم ہے یا لیگ کرکٹ کے کھلاڑیوں کوترجیح دینا۔


فہیم اشرف کے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فہیم کہیں نظر نہیں آ رہے تھے، لیکن ایک تصویر کھنچوا کر شائع کروانے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ سکندر بخت نے اس معاملے پر مزید تفصیل دینے سے گریز کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !