برازیل کی فحش فلموں کی اداکارہ دوران شوٹنگ ہلاک

0

 برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے شمال مغربی علاقے نووا ایگواکو میں ایک ماڈل ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ ماڈل اینا بیاتریز پیریرا الویس مبینہ طور پر فحش مواد کی تخلیق کے دوران دو مردوں کے ساتھ ویڈیو بنا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔



ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں مردوں کو شامل تفتیش کر لیا ہے، لیکن ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے اور ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ حکام نے ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے اینا کے موبائل فون کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ معاملہ پیچیدہ ہے اور وہ ہر ممکن پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ واقعہ فور اسٹار مونٹ بلانک اپارٹ ہوٹل میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو خون آلود چادر میں لپٹے ایک جسم کے قریب کھڑا دکھایا گیا ہے، جسے اینا کی لاش کہا جا رہا ہے۔ اینا کے بوائے فرینڈ، پیڈرو ہنریک، نے برازیلین میگزین "کوئم" کو بتایا کہ پولیس کے پاس تمام شواہد موجود ہیں اور اگر کسی کی غلطی ثابت ہوئی تو اسے ضرور سزا دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینا بالکونی سے گرنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور اسے بچانے کا کوئی موقع نہیں ملا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !