لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں گزارے وقت اور اپنی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بات کی۔ گفتگو کے دوران وینا ملک نے کہا کہ بالی ووڈ کے خانز کے ساتھ کام کرنا ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے، اور وہ خاص طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
وینا نے بتایا کہ بھارت میں قیام کے دوران ان کی ملاقات کئی مشہور بالی ووڈ ستاروں سے ہوئی، جن میں خانز بھی شامل تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان سے ان کے فارم ہاؤس پر بھی مل چکی ہیں، تاہم ان ملاقاتوں کو کبھی بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا۔ بگ باس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے اسے ایک بڑا پلیٹ فارم قرار دیا اور کہا کہ اس کی اپنی مخصوص ناظرین کی تعداد ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں تنازعات عام طور پر وائرل ہو جاتے ہیں، اور بگ باس بھی ایسا ہی ایک پروگرام تھا۔
وینا ملک نے مزید بتایا کہ انہیں دوبارہ بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی خاطر یہ پیشکش مسترد کر دی۔

