یہ شخص پارٹی پالیسی کے خلاف کام کر رہا ہے، پی ٹی آئی کا عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے بعض ارکان نے بانی عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف خط میں اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ ارکان کا الزام ہے کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی مفادات کے خلاف فیصلے کیے اور پارلیمانی امور پر مشاورت کے بغیر اقدامات اٹھائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایم رہنما کی پارٹی کی ناپسندیدہ ترین شخصیت سے ملاقات


ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے بیرسٹر گوہر کے رویے پر اعتراضات اٹھائے۔ ڈاکٹر امجد خان نے صحت کی مفت سہولیات سے متعلق بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیا تھا، لیکن ارکان نے دعویٰ کیا کہ بیرسٹر گوہر نے اس بل کی مخالفت کی۔ ڈاکٹر امجد کے مطابق انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرارداد منظور کروانے کی کوشش کی اور آصفہ بھٹو زرداری سمیت ن لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا، لیکن ان کا بل پارٹی چیئرمین کی مخالفت کی وجہ سے منظور نہ ہو سکا۔



چنگیز خان کاکڑ نے بھی بیرسٹر گوہر کے خلاف شکایات کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ان کا ایک بل ہائیکورٹ کے حوالے سے تھا، لیکن بیرسٹر گوہر نے اس کی بھی مخالفت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان خط میں بیرسٹر گوہر پر مشاورت کے بغیر فیصلے کرنے کا معاملہ عمران خان کے علم میں لائیں گے۔

ڈاکٹر امجد خان نے اس معاملے پر گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ چنگیز خان کاکڑ نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے متعلق ایک بل پر غلط فہمی ہوئی تھی جو اب دور ہو چکی ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان تحفظات کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ممبر بل پر ذاتی رائے دینا ہر رکن کا حق ہے اور قانون سازی کی ضرورت نہیں تھی، اسی لیے انہوں نے مخالفت کی۔ انہوں نے وضاحت دی کہ پرائیویٹ ممبر بل پر ہر کوئی اپنی رائے کے مطابق ووٹ دیتا ہے اور اس معاملے میں لطیف کھوسہ اور انہوں نے بل کی مخالفت کی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !