پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی پارٹی کی ناپسندیدہ ترین شخصیت سے ملاقات

0

 

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی، جس پر وزیراعلیٰ سمیت دیگر رہنماؤں نے تنقید کی۔ عاطف خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات خفیہ نہیں تھی بلکہ دن کی روشنی میں سب کے سامنے ہوئی۔ ان کے مطابق، وہ معمول کے مطابق اسلام آباد کلب میں واک کے لیے گئے تھے، جہاں عون چوہدری سے سامنا ہوا اور کسی نے تصویر لے لی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان کی وضاحت پر گروپ میں شامل دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا۔ اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز کو بتایا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان اس ملاقات کو ناپسندیدہ سمجھتے ہیں، کیونکہ عون چوہدری نے ان کے رہنما اور ان کی اہلیہ کے خلاف گواہی دی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !