فخر زمان کی ایک اور ریکارڈ ساز باری، پاکستان نے نیوز ی لینڈ کا پہاڑ جیسا ہدف بھی عبور کر لیا

0


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے 337رنز کے ہدف کا تعاقب 49ویں اوور میں تین وکٹوں پر کرلیا۔ فخرزمان نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی ایک اور بہترین اننگز کھیلتے ہوئےناٹ آئوٹ 180رنز بنائے۔ جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کو 336رنز بنائے، ڈیرل مچل نے بھی مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری سکور کی اور 129رنز بنائے۔ جبکہ کپتان ٹام لیتھم 98رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ چاڈ بائوز نے بھی نصف سنچری بنائی۔ حارث رئوف نے 78رنز دے کر چارکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !