اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں مذاکراتی عمل کےلئے بٹھائی گئی پنچایت جائز ہے یا ناجائز ، اس کا علم نہیں، تحریک انصاف نے تین شہروں سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔اچھا ہے احتجاج ہو تاکہ ہماری بھی مذاکراتی عمل سے جان چھوٹے، انھوںنے کہا کہ ثاقب نثار اور تحریک انصاف بے نقاب ہوچکے ہیں۔ ثاقب نثار ہائیکورٹ جج بھی نوازشریف دور میں بنے اور اب وہ نوازشریف دشمنی میں بہت آگےنکل گئے۔ انھوںنے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ہر قدم میں ناکام ہوئی ہے اور اس کا سیاسی فائدہ ہمیں ہی حاصل ہواہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان حتمی مذاکرات 2 مئی کو ہونگے۔ اُدھر عمران خان نے مذاکرات کیلئے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کی شرط رکھ دی ہے۔
مذاکرات کے دوران اچانک پی ٹی آئی نے حیران کن اعلان کر دیا
مئی 01, 2023
0

