کولمبو / مانیٹرنگ ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر بات جیت ہوئی جن کی تفصیلات فی الحال نہیں بتا سکتا۔ آج آئی سی سی کی میٹنگ تھی لیکن ملتوی ہو گئی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے ۔ اب آئی سی سی کو فیصلہ کرنا ہے۔ قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنایا جائے گا۔ تمام شہروں گراؤنڈ اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ، محسن نقوی نے پاکستانیوں کو بڑی خبر سنا دی
دسمبر 07, 2024
0

