ایڈیلیڈ/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی باؤلر محمد سراج کا آسٹریلوی اوپنر ٹراوس ہیڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منانا ٹرینڈ بن گیا ہے۔۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد سراج نے اس وقت ٹراوس ہیڈ کو بولڈ کر دیا جب وہ 140 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جس کے بعد محمد سراج نے جارحانہ انداز میں جشن مناتے ہوئے انھیں سینڈ آف یعنی گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔
۔ایسا لگا کہ ٹراوس ہیڈ نے اس کے بعد محمد سراج سے کچھ تلخ الفاظ کہے تاہم بعد میں میڈیا ٹاک کے دوران ہیڈ نے بتایا کہ انھوں نے بولڈ ہوتے ہی محمد سراج کو ' ویل باؤلڈ' کہا تھا لیکن شاید انھیں میری بات سمجھ نہیں آئی اور انھوں نے اس کا الٹا ہی جواب دیا۔۔اس بارے میں کرکٹ مداح دو رائے میں تقسیم ہیں ۔بھارتی کرکٹ فینز تو محمد سراج کے اس جارحانہ انداز کی تعریف کر رہے ہیں تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ایک بلے باز جس نے 140 رنز بنائے ہوں ، وہ تعریف کا مستحق ہے ۔ اس طرح کا رویہ اپنانا سپرٹ آف کرکٹ کے منافی ہے۔

