حکومت نے کس جگہ احتجاج کرنے کی صورت میں عمران خان کو رہا کرنے کا وعدہ کیا تھا ، علیمہ خان کا حیران کن دعویٰ

0

 لاہور (پاکستان لائیو نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر سے رابطہ کر کے انہیں سنگجانی میں رہنے کا کہا تاکہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہو سکے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ جیسے ہی قافلے پہنچے اور عوام نے احتجاج شروع کیا، حکومت نے گھبرا کر بیرسٹر گوہر کو سربراہ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے بھجوایا اور وعدہ کیا کہ 20 دن کے اندر رہائی عمل میں لائی جائے گی۔



علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مقدمات کا فوری ٹرائل کیا جائے تاکہ بے گناہ لوگوں کے کئی سال ضائع ہونے سے بچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کئی مقدمات میں پیشی تھی، لیکن جناح ہاؤس کا ٹرائل ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔ ان کا مؤقف تھا کہ ہم ضمانت کے خواہاں نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات کا ٹرائل جلد از جلد شروع ہو۔


انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر کے پاس واضح شواہد موجود نہیں ہیں اور ٹرائل کے دوران یہ واضح ہو جائے گا کہ لوگوں کا وقت بے جا ضائع کیا گیا۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں پولیس کو بھی واضح کردار کا علم نہیں تھا، جو ان کی تیاری کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !