مسافروں سے بھری وین نالے میں جا گری، متعدد ہلاکتیں

0

 قصور/ مانیٹرنگ ڈیسک: رائے ونڈ روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک وین نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور کے ہسپتال کے ہڈی وارڈ کی لفٹ ٹوٹ گئی، 12 افراد سوار تھے


ریسکیو حکام کے مطابق، واقعہ کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں وین بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، اور جاں بحق ہونے والوں میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !