لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور کے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گرنے سے12 افراد زخمی ہوگئے، جن میں ہیڈ نرس سمیت 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہو گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تیز رفتار ڈمپر نے مزید جانیں لے لیں
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لفٹ میں زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، جہاں 6 افراد کی گنجائش کے باوجود 12 لوگ لفٹ میں موجود تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لفٹ پرانی تھی اور اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گر گئی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

