راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک:تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شوہر دوستوں کے ہاتھوں بیوی کا ریپ کروا کر خود اس کی ویڈیوز دیکھتا رہا
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ صوفیہ نے پہلے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بیٹا اغوا ہو گیا ہے، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ مزید تفتیش پر انکشاف ہوا کہ صوفیہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کے لیے جعلی اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن عوام کی سہولت کے لیے ہے اور اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

