چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فخر زمان انجری کے باعث آبدیدہ ہو گئے

0

  کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی، جہاں پاکستانی اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں انجری کا شکار ہو گئے۔ انہیں دو مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا، مگر علاج کے بعد دوبارہ کھیل میں واپس آئے اور اننگز کے اختتام تک فیلڈنگ جاری رکھی۔ HLS Video Player


پاکستان کی بیٹنگ کے دوران، فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر تکلیف کے باعث جدوجہد کرتے دکھائی دیے اور 41 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انجری کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

ڈریسنگ روم میں فخر زمان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم واپس جاتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جس میں وہ بوجھل قدموں کے ساتھ مایوسی کے عالم میں پویلین کی جانب بڑھتے نظر آئے۔ جیسے ہی وہ ڈریسنگ روم پہنچے، وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے، جبکہ وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !