بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور دھنا شری ورما کی علیحدگی کی تفصیلات سامنے آگئیں

0

ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنا شری ورما باضابطہ طور پر علیحدہ ہو چکے ہیں۔ کئی مہینوں سے ان کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، تاہم اب ان کی علیحدگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس شیئر کیں، جن سے اندازہ ہوا کہ ان کے راستے جدا ہو چکے ہیں، مگر انہوں نے علیحدگی کی اصل وجوہات پر کھل کر بات نہیں کی۔


ذرائع کے مطابق، باندرہ فیملی کورٹ میں دونوں کے درمیان علیحدگی کے قانونی معاملات طے پائے، جہاں وہ ذاتی طور پر پیش ہوئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، جج کی ہدایت پر تقریباً 45 منٹ تک مشاورت جاری رہی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں۔ مزید یہ بھی سامنے آیا کہ چہل اور دھنا شری گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے تھے، اور علیحدگی کی بنیادی وجہ "ہم آہنگی کے مسائل" بتائی گئی۔



چند روز قبل، چہل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا، "خدا نے مجھے بے شمار بار بچایا ہے، میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ کتنی بار مجھے ایسی مشکلات سے نکالا گیا ہوگا جن کا مجھے علم بھی نہیں تھا۔" اسی طرح، دھنا شری نے بھی انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا، "کیا یہ حیرت انگیز نہیں کہ خدا کس طرح ہماری فکروں اور آزمائشوں کو برکت میں بدل سکتا ہے؟ اگر آج آپ کسی چیز کے بارے میں پریشان ہیں، تو جان لیں کہ آپ کے پاس ایک انتخاب ہے، یا تو آپ پریشان رہیں یا سب کچھ خدا کے سپرد کر کے دعا کا راستہ اختیار کریں۔"

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ بھی علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ ان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی اور ان کے ایک بیٹا بھی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !