حارث رؤف نے بھارت کو خبردار کر دیا

0

دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: ہپاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ایک عام کرکٹ میچ کی طرح کھیلا جائے گا۔ 

  یہ خبر بھی پڑھیں ؛ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ ہونے پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے


حارث رؤف نے مزید کہا کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو پہلے بھی دو بار شکست دے چکے ہیں اور اس بار بھی کامیابی کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اب توجہ بھارت کے خلاف مقابلے پر ہے۔ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ پچھلی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے تاکہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی جا سکے۔



انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پوری محنت کریں گے۔ اپنی فٹنس سے متعلق سوال پر حارث رؤف نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دس اوورز کروا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، یہاں تک کہ چلتے ہوئے بھی کوئی زخمی ہو سکتا ہے، اس لیے ان چیزوں کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہیے۔

ٹیم کمبی نیشن پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے تسلیم کیا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کی غیرموجودگی سے ٹیم کا توازن متاثر ہوا ہے، تاہم کچھ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی بڑھتی ہوئی طلب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ان چیزوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، اور وہ نہیں جانتے کہ ٹکٹ پاسز ہوتے کیا ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !