جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو نے 12 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کر لی۔رپورٹس کے مطابق، جے پی ڈومنی نے طلاق کی تصدیق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
صائم ایوب کی خاتون کے ساتھ ایسی ویڈیو کہ مداح آگ بگولہ ہوگئےذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کچھ عرصے سے کشیدہ تھے، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کی شادی بارہ سال تک برقرار رہی، اور وہ دو بیٹیوں کے والدین ہیں۔
ڈومنی اور سو نے اپنے بیان میں لکھا کہ "ہم نے بہت غور و فکر کے بعد الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہماری شادی کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔" انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس نازک وقت میں ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔
واضح رہے کہ جے پی ڈومنی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 46 ٹیسٹ میچوں میں 2103 رنز بنانے کے ساتھ 42 وکٹیں حاصل کیں، 199 ون ڈے میچوں میں 5117 رنز اور 69 وکٹیں جبکہ 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1934 رنز بنانے کے ساتھ 21 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

