پاکستانی بیٹسمین صائم ایوب، جو ٹخنے کی انجری کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں، کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صائم ایوب کی ہانیہ عامر کے ساتھ ویڈیو وائرل
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں موجود تھے، جہاں ایک خاتون مداح نے ان سے تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔ خاتون نے تصویر کے بعد صائم ایوب سے پاکستان واپسی اور ان کی صحت کے بارے میں سوالات کیے، لیکن صائم ایوب نے کوئی جواب دیے بغیر اپنی گاڑی کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔
اس پر خاتون نے طنزیہ انداز اختیار کیا، جس پر ویڈیو دیکھنے والوں نے سوشل میڈیا پر خاتون کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

