اسلام آباد،/ مانیٹرنگ ڈیسک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ پیش کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حرام قرار دینے والے ارکان اسمبلی نے بھی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
وزیرِاعظم شہباز شریف نے خود الیکٹرک کار چلائی، جبکہ ترک صدر ان کے ساتھ والی نشست پر موجود تھے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھی یہ کار تحفے میں دی گئی، جسے آصفہ بھٹو زرداری نے ڈرائیو کیا۔ اس دوران ترک صدر فرنٹ سیٹ پر اور آصف علی زرداری پچھلی نشست پر بیٹھے۔
وزیراعظم اور صدرِ مملکت نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تحفے کو پاک ترک دوستی کی علامت قرار دیا۔ یاد رہے کہ ترک صدر نے اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا کے دوران بھی ملائیشین صدر کو الیکٹرک کار تحفے میں دی تھی، جہاں وزیراعظم انور ابراہیم نے گاڑی ڈرائیو کی اور دونوں رہنماؤں کی خوشگوار گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

