اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پارلیمنٹ کے تمام ارکان تنخواہوں کے معاملے پر متفق ہو گئے، اپوزیشن کے وہ اراکین بھی سامنے آ گئے جنہوں نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی تحریری طور پر تنخواہوں میں اضافے کی حمایت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں پانچ سو فیصد اضافے کا ص
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان نے تنخواہیں بڑھانے کی حمایت کی۔
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان بھی تنخواہوں میں اضافے پر متفق ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے پہلے اضافے کا مطالبہ کیا اور بعد میں ایوان میں تنقید کی، یہاں تک کہ تنخواہ بڑھانے کو حرام قرار دینے والے شاہد خٹک بھی دستخط کرنے والوں میں شامل نکلے۔
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر، انور تاج، عبدالطیف، اور شاہ احد علی کے نام بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے تنخواہ بڑھانے کی حمایت کی۔ ان کے علاوہ عادل بازئی، شفقت عباس، امجد علی خان، یوسف خان، سلیم الرحمان، حمید حسین، شیر علی ارباب، مبین عارف اور سہیل سلطان نے بھی اضافے کے لیے دستخط کیے۔

