تنخواہیں ایک لاکھ روپے سے بڑھ کر پانچ لاکھ روپے ہو جائیں گی،

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے، اور اس حوالے سے بل پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نافذ العمل ہو جائے گا۔ یہ بل اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے اور پیر کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔



فی الحال پنجاب اسمبلی کے ایک رکن کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے، تاہم بل کی منظوری کے بعد یہ تنخواہ بڑھ کر پانچ لاکھ روپے ماہانہ ہو جائے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !