جوہانسبرگ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں شیڈول تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث نہ ٹاس ممکن ہوسکا اور نہ ہی کھیل کا آغاز ہوا۔ مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے سیریز میں کامیابی حاصل کرلی۔یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تین میچوں کی اس سیریز میں جنوبی افریقا کو پہلے ہی 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل تھی۔

