پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف ہے ، حفیظ آللہ خان نیازی

0
لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حفیظ آللہ خان نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت گرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ اپنے ایک حالیہ کالم میں انھوں نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت گرانے کی تحریک شروع کی جائے جس کےلیے دونوں طرف سے پس پردہ کوششیں کی جا رہی ہے۔ 


انھوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں باتیں کہ لاشیں کیوں گرائی گئیں اور یہ کہ گولی بالکل بھی نہیں چلائی گئی ، بالکل جھوٹ ہیں ۔ سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے جلوسوں پر گولیاں چلانے کی روش 1970 کی دہائی سے ہے۔۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دل میں مرنے والوں کی لاشوں کا کتنا سا درد رکھتے ہیں یہ مجھ سے زیادہ کوئی بھی نہیں جانتا۔ ملتان میں جلسے کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں لیکن جلسہ جاری رہا ۔نہ کسی نے جنازہ پڑھا اور نہ زخمیوں کی عیادت کی ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !