طرابلس / مانیٹرنگ ڈیسک: سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی لوگوں کو اپنے کسی عمل سے دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کا شوق ہوتا ہے لیکن یہ شوق بسا اوقات کئی مشکلات کی وجہ بن جاتا ہے ایسا ہی ایک لیبائی شخص کے ساتھ ہوا۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک شخص شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے شیر ساتھ لے آیا۔
لیکن شادی ہال میں ہجوم کو دیکھ کر شیر گھبرا گیا اور وہ بے قابو ہو کر ہجوم پر جھپٹ پڑا۔ شیر کے مالک اور کئی لوگوں نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی لیکن طاقتور شیر نے مجمع پر حملہ کر دیا۔۔اس دور شیر کے مالک نے اس کے سر پر چابک مارا جس پر شیر غصے میں آ کر مزید بپھر گیا اور اس نے کئی لوگوں کو شدید زخمی کر دیا اور پھر وہاں سے بھاگ گیا ۔۔واقعے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور تقریب ختم کر دی گئی ۔

