جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بد ترین ٹیم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

0

 دبئی/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): ایک جائزے کے مطابق، سال 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 17 میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی۔ انڈونیشیا کرکٹ ٹیم 15 شکستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ عمان نے 13 میچز میں شکست کا سامنا کیا۔ مالدیپ، منگولیا، میانمار، نمیبیا اور نیپال کی ٹیموں کو 12، 12 مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔



اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے 2024 کے دوران 27 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے صرف 9 میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ 17 میچز میں شکست ہوئی۔ اس میں امریکہ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کا وہ میچ بھی شامل ہے جو ٹائی پر ختم ہوا تھا۔


آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کے مطابق، پاکستان اس وقت ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارت عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !