چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کا موقع مل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز منعقد ہوں گے، جو اپریل میں مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

    

کوالیفائرز میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جلد اس حوالے سے تفصیلات باضابطہ طور پر جاری کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !