سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپیئنز ٹرافی کی شروعات سے قبل اب گرما گرم موضوع یہ ہے کہ حالیہ عرصے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کئی کھلاڑی ایونٹ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں ۔آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز بھی انجری کا شکار ہیں جس کے بعد ان کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کروڑوں شائقین کرکٹ مایوس، سب کا پسندیدہ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر
یہی صورتحال بھارت کے جسپریت بمرا کے حوالے سے ہے تاہم اب ایک کھلاڑی نے تو ایونٹ میں نامزد ہونے کے باوجود ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
آسٹریلیا کے آل راؤنڈ کرکٹر اور پاور ہٹر مارکس سٹوائنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔آسٹریلوی کرکٹ کو چیمپئنز ٹرافی کے پندرہ رکنی سکواڈ میں نامزد کیا گیا تھا تاہم انھوں نے اس سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔۔اس حوالے سے اپڈیٹس جلد ہی شئیر کی جائیں گی ۔

