آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل جھٹکا لگ گیا

0

میلبرن/ مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلوی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے پہلے بڑا دھچکاکرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق، مچل مارش گزشتہ چند دنوں سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے، اور ری ہیب کے باوجود ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔



 اس کے نتیجے میں وہ اب ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل مارش مزید آرام کریں گے اور بحالی کے عمل کو جاری رکھیں گے، جبکہ ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !