ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں سٹیشن ہیڈکوارٹر آفیسر (ایس ایچ او) نے ایک موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔نجی ٹی وی چینل کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ موٹر سائیکل سوار نیو ملتان میں سڑک پر گزر رہا تھا کہ سڑک پر کھڑے ایس ایچ او اسے تھپڑ رسید کر دیا اور پھر موٹر سائیکل سے نیچے گراکر اس پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ مارپیٹ کی وجہ کیا تھی
شہریوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بدمعاشی اور غنڈا گردی پر اتر آئے ہیں ۔ کسی ملک کا قانون پولیس کے اپنے شہریوں سے اس قسم کے سلوک کی اجازت نہیں دیتا ۔۔
