بیرون ملک جان بحق ہونے والے 16پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے

0

ٹریپولی / مانیٹرنگ ڈیسک: لیبیا کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں جاں بحق پاکستانی مسافر مختلف شہروں سے عرب ممالک پہنچے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے نکلا

امیگریشن ذرائع کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی اور 10 بنگلادیشی سوار تھے۔ اب تک 16 پاکستانیوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 37 افراد کو زندہ بچایا گیا، جن میں سے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے اور 33 کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔



حادثے میں اب بھی 10 کے قریب پاکستانی لاپتا ہیں۔ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت اور سفری تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان مسافروں میں شعیب حسین 10 جنوری 2025 کو تافتان بارڈر سے ایران روانہ ہوا تھا، جبکہ ثقلین حیدر 9 فروری 2024 کو کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب پہنچا تھا۔


اسی طرح عابد حسین 25 نومبر 2024 کو کوئٹہ سے مصر، سراج الدین 31 دسمبر 2022 کو پشاور سے سعودی عرب، اور سید شہزاد حسین اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

مسافر شعیب علی 19 نومبر 2024 کو فیصل آباد سے سعودی عرب جبکہ مسرت حسین 20 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔

دیگر جاں بحق افراد میں نصرت حسین، شعیب علی، عابد حسین، آصف علی، مساویر حسین، اسوار حسین، انیس خان، مصیب حسین اور شاہد حسین شامل ہیں۔ یہ تمام پاکستانی مسافر کس طرح کشتی تک پہنچے اور سفر کا آغاز کہاں سے کیا، اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !