جاں بحق ہونے والے کئی افراد کے پاکستانی ہونے کی تصدیق ہو گئی

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں سے 7 کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی، جن میں تمام پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں۔ ان میں سے 6 افراد کا تعلق ضلع کرم جبکہ ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عرب ملک میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

واضح رہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات میں 16 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم اب تک صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی جا سکی ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !