پاراچنار (مانیٹرنگ ڈیسک) پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت بدستور جاری ہے۔ہم نیوز کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے مختلف علاقوں میں فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے باعث لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
دودھ 200 کی بجائے 100 روپے فروخت ہونے لگ گیا
پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے دو درجن سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روکے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی معطل ہے۔ اس بحران کے نتیجے میں پاراچنار میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، کیونکہ پانی کی ترسیل زیادہ تر ٹینکرز کے ذریعے ہوتی ہے۔
ٹرانسپورٹ تنظیموں اور شہری رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ قافلے میں پیٹرول اور ڈیزل کے ٹینکرز کو شامل کر کے اس بحران کا فوری حل نکالا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

