بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر داموہ میں نویں جماعت کی دو طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس میں موجود ڈرائیور، کنڈکٹر اور دو دیگر افراد نے نازیبا جملے اور مشکوک حرکات کا سلسلہ شروع کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: میڈیکل کالج کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر ملزم بار بار زیادتی کرتا رہا
پولیس کے مطابق ملزمان نے فحش تبصرے کیے، جس پر طالبات نے بس رکوانے کی کوشش کی، لیکن ڈرائیور نے انکار کر دیا۔ اس دوران ملزمان طالبات کو مسلسل گھورتے رہے اور پچھلا دروازہ بھی بند کر دیا، جس سے دونوں طالبات نے خطرہ محسوس کیا اور اپنی جان بچانے کے لیے بس سے چھلانگ لگا دی۔
چھلانگ لگانے کے نتیجے میں طالبات زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر ڈرائیور، کنڈکٹر اور دیگر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

